4 جنوری 2014 - 20:30
ایران: ماجد الماجد کی موت، ایران کے عزم و ادارے کو متاثر نہیں کرے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ لبنان میں سعودی دھشتگرد کی موت ، بیروت میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کے حوالے سے قانونی و بین الاقوامی تحقیقات کے لئے ایران کے عزم و ارادے کو متاثر نہیں کرے گی۔

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے لبنان میں دھشتگرد گروہ "عبداللہ عزام" کے سعودی سرغنہ "ماجد الماجد" کی موت کی خبر منظر عام پر آنے کے ساتھ تاکید کی کہ ایران ابھی بھی بیروت میں ایران کے سفارت خارنے کے سامنے گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں دھشتگردانہ حملے کے عاملوں اور منصوبہ سازوں کا پتہ لگائے جانے کے اپنے مطالبے پر باقی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے دھشتگردانہ حملے میں ایک ایرانی سفارت کار اور ایک ایرانی سفارت کار کی اہلیہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حملے کے تمام عاملوں کو سزا دیئے جانے اور اس وحشیانہ کاروائی کی تحقیقات کے اپنے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے اسی طرح بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے دھشتگردانہ حملے کے تمام عاملوں کی گرفتاری اور مجرموں کو سزا دیئے جانے کے لئے لبنان کے حکام کی کوشیشوں اور اس حوالے سے تعاون کیئے جانے پر تاکید کی۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری دنیا بھر سے دھشتگردی کی بیخ کنی کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر مخلصانہ طریقے سے عمل کرے۔

.......

/169